ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سہراب الدین کے بھائی نے سی بی آئی ڈائریکٹر سے کورٹ میں اپیل کرنے کی گزارش کی

سہراب الدین کے بھائی نے سی بی آئی ڈائریکٹر سے کورٹ میں اپیل کرنے کی گزارش کی

Tue, 15 Jan 2019 01:17:41    S.O. News Service

ممبئی،14 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تصادم میں مارے گئے سہراب الدین شیخ کے بھائی رباب الدین شیخ نے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کو خط لکھ کر سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کی گزارش کی ہے۔اسپیڈ پوسٹ سے بھیجے گئے خط میں رباب الدین نے لکھا ہے کہ اس معاملے میں میں شکایت کنندہ ہوں اور جس طرح سے سی بی آئی کی عدالت نے تمام ملزمان کوبری کردیاہے ،وہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔ساتھ ہی پہلی نظر میں قابل یقین اور قانون کے مطابق نہیں ہے۔انہوں نے لکھاہے کہ ایسالگتاہے کہ عدالت حقائق اور ثبوتوں کو صحیح تناظر میں دیکھنے میں ناکام رہی ہے۔لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں۔


Share: